Time 26 نومبر ، 2024
پاکستان

علی امین گنڈاپور کو لینے گاڑی پہنچ گئی، مظاہرین نے کہیں بھی جانے سے روک دیا

پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا۔

خیبرپختونخوا سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ  7th ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے موجود ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہیں جانے سے روک دیا۔

کارکنان ڈی چوک کے نعرے لگارہے اور علی امین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دینگے۔

مزید خبریں :