پاکستان
13 اگست ، 2014

ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنونشن کی تیاریاں ، مجلہ کا اجراء

شکاگو......ایم کیو امریکہ کہ ۱۸ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹر کمیٹی کی جانب سے 22تا24 اگست2014 کو واشنگٹن میں ہونے والے کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ کنونشن میں شرکت کیلئے امریکہ کی تمام ہی ریاستوں کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، کنونشن کے مو قع پرحسبِ روایت ایک خوبصورت یادگاری مجلہ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی مجلہ کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین، سینٹرل کمیٹی کے اراکین ثاقب محی الدین اور توصیف خان، انچارج میڈیا سیل عمران حسین، جوائنٹ انچارج فواد رحمان سمیت مجلہ کمیٹی کے اراکین محمد شاہد فرہاد، سہیل شمس اور خورشید الحق نے شرکت کی۔سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے مجلہ کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مجلہ اورکنونشن کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن چیپٹر کے کارکنان کو کنونشن کی کامیابی کیلئے دن رات کام کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ "الطاف حسین۔ دی رائٹ مین" کے عنوان سے منعقد ہونے والا کنونشن کامیابی کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دے گا۔انہوں نے پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں کنونشن میں شریک ہو کر ملک سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور بد عنوان ظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے الطاف حسین کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

مزید خبریں :