پاکستان
13 اگست ، 2014

انصاف ملنے تک کارکنوں کےساتھ سڑک پررہوں گا،عمران خان

 انصاف ملنے تک کارکنوں کےساتھ سڑک پررہوں گا،عمران خان

لاہور...... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملےگاکارکنوں کےساتھ سڑک پررہوں گا،غیرسیاسی حکومت سےدھاندلی کرنےوالوں کوسزادلوائیں گے،وزیراعظم کےاستعفےکےبعدٹیکنوکریٹ کی نہیں غیرسیاسی حکومت کامطالبہ کرینگے،جمعرات کی شب پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادجاکرمطالبہ کرینگےکہ دھاندلی میں ملوث وزیراعظم استعفیٰ دیں، نوازشریف کےہوتےہوئےکمیشن انصاف نہیں دےسکتا،انھوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کےبعدکمیشن بنااوراس کمیشن کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ گلوبٹ رہاہوگیا،آئی جی پنجاب سن لیں،عدالت نےفیصلہ دیدیاکہ تحریک انصاف کےکارکنوں پرہاتھ نہیں اٹھانا،انھوں نے کہا کہ جاویدہاشمی کل آپ کےسامنےہونگےاورہمارےساتھ اسلام آبادجائینگے،پاکستان میں میرٹ،قانون کی بالادستی اورحقیقی جمہوریت لائیں گے،پاکستان میں آج تک احتساب نہیں ہوا،ہم احتساب کرکےدکھائیں گے،انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف بیرون ملک پڑاہوا200ارب روپےواپس لائیگی،آزادی مارچ کامقابلہ کوئی نہیں کرسکتا،لاہورہائیکورٹ نےثابت کیاکہ پنجاب حکومت کنٹینرزرکھ کرغیرقانونی کام کررہی تھی،کارکنوں کی گرفتاریاں غیرقانونی وغیرآئینی ہیں،تحریک انصاف قانون کیساتھ ہے،حکومت قانون توڑیگی توہم حکومت کوتوڑدینگے۔

مزید خبریں :