پاکستان
13 اگست ، 2014

یوم آزادی کی تقریب،وزیراعظم اور افواج کے سربراہ شریک

یوم آزادی کی تقریب،وزیراعظم اور افواج کے سربراہ شریک

اسلام آباد........پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطے میں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میںوزیراعظم پاکستان نوازشریف مہمان خصوصی ہیں۔جبکہ مسلح افواج کےسربراہان اورسیاسی جماعتوں کےاراکین بھی شریک ہیں ۔افواج پاکستان کے تینوں سروسز چیف بشمول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل رشاد محمود، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی تقریب میںموجود ہین،جبکہ وفاقی کابینہ کے ارکین میں وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرخزانہ اسحاق ڈاروزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشیدسمیت دیگر بھی موجود ہیں۔اسکے علاوہ اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ،ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشیدگوڈیل،پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اوراعجازالحق بھی تقریب میں شریک ہیں۔

مزید خبریں :