پاکستان
14 اگست ، 2014

اسلام آباد میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع

اسلام آباد میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع

اسلام آباد ......خفیہ ادارے نے اسلام آباد میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے جو آزادی مارچ پر حملہ کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ادارے نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد میں 3 دہشت گرد موجود ہیں اور وہ آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے 19 اور پاکستان عوامی تحریک کے 4 کارکن بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :