14 اگست ، 2014
کراچی........محکمہ تعلیم کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت یوم آزادی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ایم سی، محمد احسان کی قیادت میں تمام زونز کے افسران، طلبا وطالبات اور اساتذہ صبح سویرے مزار قائد پہنچے، اور اجتماعی قومی ترانے میں شرکت کی۔بعدازاں کراچی بھر کے ،کے ایم سی کے اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانے اور ٹیبلوز پیش کیے۔جسے شرکا نے کافی سراہا۔جس کے بعد بچوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد احسان اور افسران اور اساتذہ کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینئر وزیرتعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو، وزیر صنعت روف صدیقی اور شرمیلا فاروقی نے بچوں کے قومی نغمے اور ٹیبلوز کو کافی پسند اور انھیں شاباش بھی دی، کے ایم سی کے محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔