پاکستان
14 اگست ، 2014

یوم آزادی پر عمران خان کا احتجاجی اور طاہر القادری کا انقلابی مارچ

یوم آزادی پر عمران خان کا احتجاجی اور طاہر القادری کا انقلابی مارچ

لاہور........یوم آزادی پر عمران خان کا احتجاجی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلابی مارچ جاری ہے،دونوں قافلے اب تک شہر سے باہر نہیں نکل سکے ہیں اور ریلوے اسٹیشن تک پہنچ سکے ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق آزادی مارچ داتا دربار تک پہنچ گیا ہے، دونوں قافلے لاہور شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفی لینے اسلام آباد جارہے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کیا جائے تاکہ شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔ادھر لاہور میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے کارکنوں میں تلخ کلامی کی بھی اطلاعات ہیں،ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

مزید خبریں :