15 اگست ، 2014
کولمبو......کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں320 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اپل تھرانگا 92 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنید خان نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض نے 3،سعید اجمل اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم نے آج 261رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور مجموعی اسکور میں59 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 320رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے جنید خان نے 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 3،سعید اجمل اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ گال ٹیسٹ میں شکست کا زخم سہنے والی پاکستانی ٹیم کو لیفٹ آرم فاسٹ بولروں جنید خان اور وہاب ریاض نے مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے پیسرز نے کمال دکھاتے ہوئے ناقابل تسخیر سری لنکن قلعے میں دراڑیں ڈال دیں۔ بے جان وکٹ پر فاسٹ بولروں نے اپنی جارحانہ بولنگ سے رنز بھی کم دیئے اور بیٹسمینوں کو مسلسل دبائو میں رکھا۔ صف اول کے بیٹسمین وہاب ریاض کے بائونسرز اور جنید کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حواس باختہ ہوگئے۔ تھرنگا نے ذمے دارانہ اننگز کھیلی ۔ بیٹنگ کے لئے ساز گار وکٹ پر بولروں نے کام کر دکھایا۔ اب بیٹنگ لائن کو پہلے ٹیسٹ کی ناکامی کا ازالہ کرتے ہوئے آزمائش پر پورا اترنا ہوگا۔ بیٹسمینوں سعید اجمل نی الوادعی ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے کو آئوٹ کیا جبکہ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے8 وکٹ پر261 رنز بنائے تھے۔