16 اپریل ، 2012
کراچی … سیمنٹ فیکٹریوں نے گٹھ جوڑ کر کے ایک مرتبہ پھر سیمنٹ کی قیمت بڑھا دی۔ فی بوری 10 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 440 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ مالکان بوری کی قیمت بڑھا کر صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں، سیمنٹ کی قیمت بڑھانے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ اگر سیمنٹ کی قیمت فوری طور پر کم نہ کی گئی تو گھروں اور عمارتوں کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہو جائے گا۔