15 اگست ، 2014
لندن......سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اور ان سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رحمن ملک نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کومارچ نکالنے کی اجازت دلوانے کے سلسلے میں بھرپورکوشش کرنے اورمعاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرانے پر انہیں مبارکبادپیش کی،اور موجودہ صورتحال میں الطاف حسین کے مثبت کردارکوسراہا۔ الطاف حسین نے گفتگوکرتے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال معاملہ فہمی کاتقاضہ کرتی ہے ۔دریں اثنا الطاف حسین نے کہاہے کہ میں چاہتاہوں کہ تمام سیاسی قوتیں ایک دوسرے کااحترام کریں اور معاملات کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کریں،لندن سے جاری بیان میں الطا ف حسین نےممتازقانون دان بیرسٹراحمدرضاقصوری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہرمسئلے کاحل بات چیت سے نکالاجاسکتاہے اورمیں چاہتاہوں کہ کسی بھی جانب سے طاقت کااستعمال نہ ہواورمعاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے،احمدرضاقصوری نے الطاف حسین کو فون کرکے موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کے موٴثرکردارکوسراہا۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔احمدرضاقصوری نے کہاکہ گزشتہ روز ماڈل ٹاوٴن میں بڑے تصادم کا خطرہ تھا لیکن آپ نے بھرپور کوشش کرکے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرادیا اورملک کوایک بڑے تصاد م سے بچالیا۔