پاکستان
15 اگست ، 2014

عوام نےسونامی مارچ اور نام نہاد انقلاب کو مسترد کر دیا ،شہباز

عوام نےسونامی مارچ اور نام نہاد انقلاب کو مسترد کر دیا ،شہباز

لاہور......پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہنا ہے کہ عوام نےسونامی مارچ اور نام نہاد انقلاب کو مسترد کر دیا ہے،بے وقت مارچ اور نام نہاد انقلاب کا جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔لاہور سےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہاکہ سونامی مارچ سو چکا ہے،قوم کیمرےکی آنکھ سے دیکھ چکی ہے کہ سونامی مارچ کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔ملین مارچ کادعویٰ کرنے والوں کو شرمندگی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اپنی سیاسی موت آپ مر جائیں گے۔کسی کو ملک کے تابناک مستقبل سے نہیں کھیلنے دیاجائےگا۔بعض عناصر یوم آزادی پر قوم کو تقسیم کرنا چاہتے تھے لیکن انکے عزائم ناکام ہوگئے۔

مزید خبریں :