15 اگست ، 2014
گوجرانوالہ......گوجرانوالہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر مقدمہ تھانہ سبزی منڈی گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے ، واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ،ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ واقعے کا مقدمہ کا نمبر790/14 ہے، اوراس میں دفعہ148،149اور506لگائی گئی ہے۔