15 اگست ، 2014
گوجرانوالہ........ایم پی اےعمران بٹ کےبھائی پومی بٹ نےتھاناسبزی منڈی میں گرفتاری پیش کردی،پولیس کے مطابق پومی بٹ نے 7لیگی کارکنوں کےساتھ گرفتاری پیش کی ہے۔پومی بٹ اورلیگی کارکنوں پرتحریک انصاف کےکارکنوں پر پتھراؤ کا الزام ہے۔اس موقع پر پومی بٹ کا مؤقف تھا کہ نہ پتھراؤ کرایا اور نہ ہی پتھراؤ میں شامل تھا،ہر بٹ کو گلو بٹ بنادیاگیاہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں،تحریک انصاف اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مجھ پر الزامات لگا رہی ہے۔پومی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی قیادت کے کہنے پر خود تھانے میں پیش ہوگیا، اب حراست میں ہوں،میں بالکل آگے نہیں گیا، اپنے دفتر کے پاس رہا ہوں، مجھے کچھ نہیں پتا۔ پومی بٹ نے سوال کیا کہ عمران خان نےایک لاکھ موٹرسائیکلوں کاکہاتھاوہ کہاں ہیں؟تحریک انصاف والےآزادی مارچ کی ناکامی چھپانےکیلئےیہ سب کررہے ہیں۔