15 اگست ، 2014
اسلام آباد......محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جہلم ،خیبر ایجنسی،باجوڑ او ر میرپور آزاد کشمیر میں شام ڈھلتے ہی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ،جبکہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے ۔جمعہ کو اسلام آباد میں ہوائيں اتنی تیز تھیںکہ کوریج کرتی رپورٹر خود لہرا گئیں ۔آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابقجمعہ سے اتوار تک مزیدمون سون بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور،گوجرانوالہ اورسرگودھامیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ،جبکہ کراچی اورمیرپورخاص ڈویژن میں بھی چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ۔