پاکستان
15 اگست ، 2014

پشاور : آندھی اور بارش،چھتیں گرنے سے بارہ افراد ہلاک

پشاور : آندھی اور بارش،چھتیں گرنے سے بارہ افراد ہلاک

پشاور ......پشاوراورگردونواح میں تیزآندھی اوربارش کے نتیجے میں چھتیں گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت کم ازکم بارہ افراد جاں بحق اورساٹھ سے زیادہ زخمی ہوگئے۔پشاورمیں شام کوشروع ہونے والی تیزآندھی اوربارش نے جہاں ایک جانب گرمی کا زورتوڑدیا وہیں اس کی شدت کی بدولت کچے مکانوں اوردرختوں کے گرنے کا بھی سلسلہ شروع ہوا آندھی کے نتیجے میں پشاورکے اخون آباد میں مدرسے کی چھت، نوتھیہ میں ایک گھرکی دیواراوروزیرباغ میں ایک پولیس چوکی کی دیوارگرنے سے ہلاکتیں ہوئیں ان حادثات میں پانچ بچوں اوردوخواتین سمیت دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں میں لائے جانے والے زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اورہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بندوبست کرلیا ہے تاہم زخمی کچھ اس تواترسے لائے جارہے ہیں جس سے اندیشہ ہے کہ ان کے لئے مزید بندوبست کرنا ہوگا۔ کمشنرپشاورنے مزید بارشوں کی صورت میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی ہے اورطبی عملے کوڈیوٹی پربلالیا گیا ہے انتظامیہ نے ہسپتالوں کواس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نہ صرف پشاوربلکہ گردونواح کے علاقوں سے لائے جانے والے مریضوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے بھی تیاررہیں۔

مزید خبریں :