پاکستان
15 اگست ، 2014

سیکڑوں افراد نے حملے کیے، پولیس ان سے تعاون کررہی تھی، عمران خان

سیکڑوں افراد نے حملے کیے، پولیس ان سے تعاون کررہی تھی، عمران خان

گوجرانوالہ ......عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی بادشاہت اور ان کی گلو بٹ اسٹائل حکومت ختم ہوگی، وہ استعفا تیار کرلیں۔ انھوں نے الزام لگایا ہے کہ گوجرانوالہ میں ان کے جلوس پر حملہ کرنے والے لیگی کارکنوں کو پولیس کا تعاون حاصل تھا،عمران خان کا آزادی مارچ خراماں خراما لاہور سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے ، لیکن منزل ابھی دور ہے ،، راستے بھر شرکا کو پرجوش رکھنے کے لیے عمران خان کے خطابات کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ ترین خطاب میں عمران خان نےکہاکہ نوازشریف کی بادشاہت اورگلوبٹ اسٹائل حکومت ختم ہوچکی ہے،استعفی تیارکرلیں،وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت جو کرنا چاہے کرلے آزادی مارچ نہیں رکے گا ،حکومت سے اسلام آباد میں نمٹ لیں گے۔عمران خان نے گوجرانوالہ واقعے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ تین سے چارسئو افراد نے آزادی مارچ پرپتھراو کیا اور فائرنگ کی، جبکہ حملہ کرنے والے افراد کو پولیس کی معاونت حاصل ہے ، حملوں سے تحریک انصاف کے کارکن زخمی ہوئے لیکن انہوں نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے ۔اس سے پہلے ایک اسٹاپ پر خطاب کرتےہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ موٹر سائیکل سوار جوان انکی فوج ہيں ، وہ اپنی فوج سے کہتے ہیں کہ موٹر سائیکلز واپس مت موڑیں اور اسلام آباد کی طرف چلیں ، عمران خان نےکہاکہ نوازشریف دیکھ لیں ، وہ استعفی لینے آرہے ہيں ۔دوسری طرف وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلوس سےتصادم کی رپورٹ طلب کرلی ہے ،انہوں نے ن ليگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سےنہ چھوڑیں،انہوں نےگوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ اورپولیس کوبھی ہدایت کی کہ ہر صورت میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھےاورمارچ کے شرکاءکو پُر امن طور پر آگے جانے کیلئے راستہ دلائے۔

مزید خبریں :