پاکستان
15 اگست ، 2014

آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں

آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں

اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کاانقلابی مارچ، اسلام آباد کی طرف رواں دوا ں ہے ،دن میں گجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کے بعدعمران خان نے کارکنوں کو جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،ادھر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سے بڑھ کر پُرامن مارچ کسی نے نہیں کیا ،اس طویل سفر کے دوران کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ادھربارش کے بعد اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے باعث ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہو چکا ہے ۔

مزید خبریں :