کھیل
15 اگست ، 2014

کولمبو ٹیسٹ:گرین شرٹس مشکلات سےدوچار 6وکٹوں پر 244رنز

کولمبو ٹیسٹ:گرین شرٹس مشکلات سےدوچار 6وکٹوں پر 244رنز

کولمبو........کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں70اوورز کے کھیل میں 6وکٹوں پر 244رنز بنالیے ہیںاور ابھی سری لنکا کا اسکور برابر کرنے میں اسے 76رنز مزیددرکار ہیں ۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 58،اظہر علی 32، اسد شفیق 42،خرم منظور 23،یونس خان 13 اور مصباح پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،پاکستان اسوقت شدید مشکل میں آگیا تھا جب اسکی پانچ وکٹیں صرف 140پر پویلین لوٹ چکی تھی، تاہم اس موقع پر نوجوان بیٹسمین اسد شفیق اور ان فارم وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرار احمد کے درمیان شاندار 93رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جب میچ ختم ہوتو اس وقت وکٹ کیپر سرفراز احمد 66 اور عبدالرحمن ایک رنز بناکرکریز پر موجود تھے۔آئی لینڈرز کی جانب سے رنگانا ہیرات نے 5 جبکہ دلوراون پریرا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید خبریں :