15 اگست ، 2014
کراچی......کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب جمعے کی شام موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مختار اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کی جس سے فیضان اور افتخار جاں بحق ہوگئے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔