15 اگست ، 2014
اسلام آباد......کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سےگوجرانولہ تک 500کے وی کی ٹرانسمشن لائنز بچھانے کیلئے مقامی بنکوں سے 17ارب روپے کا قر ض اٹھانے کیلئے حکومتی ضمانت کی منظوری دے دی ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کی اقصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس میں 969میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بجلی اٹھانے کیلئے گوجرانوالہ تک 500کے وی ٹرانسمشن لائن کی تعمیر کے منصوبے کیلئے مقامی بنکوں سے 17ارب روپے کے قرض کی ضمانت کی منظوری دی گئی ۔کمیٹی نےقطر سے درآمد کی جانےوالی ایل این جی کی قیمت طے کرنے کیلئے 9رکنی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی، پہلے سے قائم کمیٹی سے سیکرٹری قانون کا نام نکال نکال کرکسی لاء فرم کا نمائندہ شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔