16 اگست ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی شریف برادران اور ان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ، اسلام آباد کے آب پارہ چوک پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کی ضمانت نہ ہوکیونکہ قتل کےمقدمےمیں ضمانت نہیں ہوتی،دونوں کانام کابینہ سمیت ای سی ایل میں ڈالاجائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب میں چارٹر آف ڈیمانڈ اور چارٹر آف ریفارمز پیش کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہفوری طورپرقومی حکومت قائم کی جائے،جوجمہوری اصلاحات لائے، اقتدارکونچلی سطح پرمنتقل کیاجائے،غریب کےمسائل کاحل اس کےیونین کونسل کےنمایندےحل کریں،انتظامی بنیادوں پرپاکستان میں23نئےصوبےبنائے جائیں جس میںسرائیکی اورہزارہ صوبےبھی شامل ہوں ،پاکستان میں7سال ہوگئےبلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے،فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ۔اقلیتوں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے،جوشخص اقلیتوں پرہاتھ اٹھائےگااسکےہاتھ کاٹ دیےجائیں گے۔امن اوربرداشت کوبطورنصاب تعلیم میں شامل کیاجائے،پاکستان میں ہزاروں امن سینٹرزقائم کیےجائیں،چھوٹےاوربڑےملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کیاجائے،ہرشخص کوروٹی اورکپڑااور مکان مہیاکیاجائےاور ہربچےکومفت تعلیم دی جائے۔