پاکستان
17 اگست ، 2014

سعد رفیق کا الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ

سعد رفیق کا الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ

لندن.....مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پررابطہ کیا ہے ، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت کی ۔ الطاف حسین سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ معاملات کوحل کرانے کیلئے آپ کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مسئلے کو مذاکرات سے حل کریں۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش اورکوشش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوں۔

مزید خبریں :