17 اگست ، 2014
اسلام آباد......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سول نا فرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہو ئے حکومت کو دو دن کا وقت دیتے ہو ئے الٹی میٹم دیا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو جائیںورنہ میں اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکوں گا ۔آزادی مارچ کےشرکاء سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ اب میں ٹیکس دوں گا، نہ گیس کے بل دوں گا اور نہ ہی بجلی کے بل دوں گا،صوبائی حکومتوںکوکہتا ہوں کہ جعلی حکومت کو ٹیکس دیں گے نہ بجلی کے بل،سب پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ سول نافرمانی کا ساتھ دیں،میرادل چاہتا تھا کہ نواز شریف کو گریبان سے پکڑکر وزیراعظم ہاؤس سے باہر کھینچوں،اسمبلی میں دھاندلی کرکے آنے والوں کو بھی باہر کھینچنا چاہیے،میں نے سوچا کہ یہ ہجوم ادھر چلا گیا تو پولیس سے تصادم ہوگا،پولیس والوں کا کیا قصور ہے جو وہ سونامی سے ٹکرا جائیں، میں نے سوچا کہ پولیس بھی پاکستانی ہے،ان کےبھی بال بچے ہیں،ساری رات سوچ اور بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس ان پولیس اہلکاروں کا نقصان ہوگا جو ہمارا اور پاکستان کا نقصان ہوگا۔آزادی مارچ کےشرکاءسےخطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا وزیر اعظم کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگرنوازشریف وزیر اعظم رہےتوقوم کومزیدمقروض کردیں گے،الیکشن میں نواز شریف نے اس وقت کے چیف جسٹس کو خریدا،نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے آر اوز کو خریدا، نگراں حکومت کے نجم سیٹھی کو خریدا اور میچ فکس کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےپاکستان میںچھانگامانگاکی سیاست شروع کی،پچھلے الیکشن میں نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو خریدا،نوازشریف نےججوں کوخریدا،جرنیلوں کوخریدنےکی کوشش کی،میڈیا کو خریدا،یونس حبیب نے کہا کہ انھوں نے نوازشریف کو پیسے دیئے ہیں،لیکن نوازشریف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا،نوازشریف نےپاکستان کاہرقانون توڑامگرقانون انھیں پکڑنہیں سکتا،کیوں کہ یہ سب کو پاکستانیوں کے ٹیکس کے پیسے انہیں خرید لیتا ہے۔