18 اگست ، 2014
اسلام آباد ......پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کردیا ہے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ بنی گالہ میںعمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میںاراکین اسمبلی نے شاہ محمودقریشی کے پاس استعفےجمع کرائے،اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کے فیصلے سے جاوید ہاشمی نے اختلاف کیا ،ان کا موقف تھا کہ استعفےدینےسےپہلےایک دفعہ اورسوچاجائے،اور اسمبلی میں مطالبات اٹھانے کے حق سے محروم نہ ہوا جائےتاہم بنی گالا میںہونے والے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کےاجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کاباقاعدہ اعلان کر دیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی سے،پنجاب اسمبلی اور سند ھ اسمبلی سے مستعفی ہورہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے حوالے سے کہا کہ وہاں ہماری مخلوط حکومت ہے وہاں بھی استعفیٰ دیا جائے گا لیکن کچھ وقت کےلئے وہاں سے استعفے موخر کئے گئے ہیں ،اتحادیوں سے مشاورت کے بعدوہاں سے بھی استعفیٰ دیا جائے گا۔