پاکستان
18 اگست ، 2014

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےایساف کمانڈرجنرل جوزف ڈنفورڈ نے ملاقات کی اور افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کے درمیان جی ایچ کیو راول پنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورافغانستان میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ پاک افغان سرحدسےمتعلق امورپرباہمی رابطوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےافغانستان میں استحکام کےلے ایساف کمانڈرکی کوششوں کوسراہا۔

مزید خبریں :