پاکستان
18 اگست ، 2014

چیئرمین تحریک انصاف کا کل ریڈ زون جانے کا اعلان

 چیئرمین تحریک انصاف کا کل ریڈ زون جانے کا اعلان

اسلام آباد......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل ریڈ زون جانے کا اعلان کیا ہے، دھرنے کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جوشیلے انداز میں کہا کہ ریڈزون کی طرف سب سےآگےمیں ہوں گا،کل عوام نکلیں اورنیا پاکستان بنائیں , ریڈ زون کی طرف میں سب سے پہلے نکلوں گا۔پولیس کوفیصلہ کرناہےکہ عمران خان پرگولی چلائیں گےیانہیں ۔پاکستان کی پولیس عمران خان پرگولی نہیں چلائےگی،اگر کچھ ہواتوکارکن سےپہلےگولی مجھےلگےگی،یقین دلاتاہوں کہ دنیاپاکستان کےعوام کی قوت دیکھےگی۔کارکن وعدہ کریں کہ پُرامن رہیں گے،ایک گملا بھی نہ ٹوٹے،پولیس سےکہتاہوں کہ کچھ ایسانہ کرےجس سےانتشارہو، اسلام آبادپولیس پاکستان کی پولیس بننانوازشریف کی پولیس نہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو48گھنٹےدیےتھےجوکل شام پورےہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکےعلاوہ تحریک انصاف نےتمام اسمبلیوں سےاستعفےدےدیےہیں، خیبرپختونخوااسمبلی کافیصلہ اتحادیوں سےملاقات کےبعدکرینگے،انہوںنے اعلان کیا کہ جعلی اسمبلیوں اوروزیراعظم کونہیں مانتے،گلوبٹوں کوپیغام ہےکہ اگرہتھیاراٹھائےتوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی۔ انہوں نے اس موقع پرتمام کنٹینرزہٹانےکامطالبہ بھی کیا۔انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہہم اپناجمہوری حق استعمال کرکےپُرامن احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہنوازشریف ضدی بچےبنےہوئےہیں،خواتین،نوجوان اورعوام نکلنےکیلیےتیارہیں،جعلی قومی اسمبلی جاکرپُرامن احتجاج کریں گے، خواتین بھی میرےساتھ احتجاج کےلیےجعلی اسمبلی جائیں گی،پاکستان آزادکرانےکےلیےپختونخواکےچیتوں کوبھی کل آناہے، میرےساتھ خواتین ہونگی،میری بہنیں اورانکےبچےبھی ہمارےساتھ ہونگے،عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تبدیلی آنہیں رہی،تبدیلی آگئی ہے۔عوام اپنی طاقت سےکرپٹ نظام اورسیاستدانوں کوختم کرینگے،انہوں نے کہا کہ فاٹاکےبھائی10سال سےتکلیفوں سےگزررہےہیں،امن آپ سےدورنہیں ہے،فاٹاکےبھائیوں کانقصان تحریک انصاف کی حکومت پوراکرےگی۔عمران نے کہا کہ شاہدآفریدی تحریک انصاف میں شمولیت اختیارنہیں کی توپختونوں میں نہیں رہ سکوگے،وسیم اکرم کابھی پیغام آیاہےوہ بھی ہمارےساتھ آرہےہیںمیں پاکستانی کرکٹ کوٹھیک کروں گااورآپ کوچیمپین بناؤں گا۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ جاوید میاںداد نے فون پر بتایا کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔





مزید خبریں :