پاکستان
18 اگست ، 2014

بلوچستان اسمبلی،سول نافرمانی اعلان کےخلاف مشترکہ قرارداد پیش

 بلوچستان اسمبلی،سول نافرمانی اعلان کےخلاف مشترکہ قرارداد پیش

کوئٹہ......عمران خان کے سول نافرمانی کےاعلان کےخلاف بلوچستان اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پیش کردی گئی۔کوئٹہ میں اسپیکر میر جان محمد جمالی کی زیرصدارت آج شروع ہونے والے اجلاس میں مشترکہ قرارداد سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے پیش کی،قراردار میں ملک کے جمہوری نظام کےخلاف غیر آئینی اور غیر قانونی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام غیر آئینی و غیر جمہوری سرگرمیوں کو فی الفور ختم کیاجائے۔

مزید خبریں :