پاکستان
18 اگست ، 2014

طاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات، 12 ناموں پر غور

طاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات، 12 ناموں پر غور

اسلام آباد.....حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کیلئے 12 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،دونوں رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے آئندہ بارہ گھنٹوںمیں کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی،مسلم لیگ نون کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایاکہ اسلام آباد میں جاری پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی، فہرست میں پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن ، اے این پی ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے رہنما شامل ہوں گے ، مذاکراتی ٹیم کے متوقع ناموں میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور گورنر سندھ عشرت العباد کے ساتھ وفاقی وزراء سینیٹر پرویز رشید ، احسن اقبال ، سعد رفیق ، پیپلزپارٹی کے رہنما اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، اعتزاز احسن ، رحمان ملک ، ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، اے این پی کے رہنما زاہد خان کے نام شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ٹیم کی فہرست میں مزید نام بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :