18 اگست ، 2014
اسلام آباد......فاسٹ بالر نے بالآخر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔عمران خان تیسرے روز بھی کارکنان کو جلسہ گاہ پر سوتا چھوڑ کر گھر چلے گئے۔تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق فاسٹ بالر عمران خان عادت سے مجبور ہیں۔ گزشتہ رات خان صاحب اپنے جنون کے ساتھ چند گھنٹے کنٹینر پر سوئے اور ایک بار پھرعلی الصبح بنی گالہ کو ہو لیے۔اس کے ساتھ ہی فاسٹ بالر نے آج کارکنان کو سوتا چھوڑ کر جانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔آزادی مارچ کے پڑاو کی پہلی رات خان صاحب نے بنی گالہ میں گزاری۔دوسرے روز دھرنے کا آغاز ہوا تو پارٹی کارکنوں نے گھر جانے کی اجازت نا دی جس کے بعد فاسٹ بالر نے 3 گھنٹے کنٹینر پر بستر لگایااور صبح ہوتے ہی بے صبرہوکرگھر چل دیےجبکہ کارکن کشمیرہائی وے پرہی سوتے رہ گئے۔ آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا،سورج کی پہلی کرن کے ساتھ عمران خان کی نیند ٹوٹی تو کچھ جاگتے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور بقیہ کو سڑک پر سوتا چھوڑ کر اپنے آرام دہ بنگلے کو روانہ ہوگئے۔