پاکستان
18 اگست ، 2014

سول نافرمانی کی تحریک ریڈ زون میں جانے سے نہیں روک سکتی،عمران خان

سول نافرمانی کی تحریک ریڈ زون میں جانے سے نہیں روک سکتی،عمران خان

اسلام آباد.....تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ریڈ زون میں جانے سے نہیں روک سکتی۔ آج مزید لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، نوازشریف ملکی مفاد میں فوری استعفا دیں۔ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں، واپسی کا کوئی راستہ نہیں حکومت گرانے کا واحد راستہ سول نافرمانی تحریک ہے، سول نافرمانی کی تحریک ہمیں ریڈ زون میں جانے سے نہیں روک سکتی۔ معلوم ہے کہ نواز شریف رائے ونڈ فرارہوجائیں گے اس کے باوجود ان کی حکومت کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کارکنوں کو زیادہ عرصے تک پرسکون نہیں رکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :