پاکستان
18 اگست ، 2014

بھارتی فورسز کی بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فورسز کی بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

اسلام آباد.....بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسز نےآج پھرسیالکوٹ کےقریب بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی،جس کےنتیجےمیں پنجاب رینجرز کے2جوان اور ایک شہری زخمی ہوگئے،فائرنگ اور گولہ باری کی زدمیں آکرمتعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔رینجرزذرائع کےمطابق بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسزکی طرف سے سیالکوٹ کےقریب ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ کافی عرصے سےجاری ہے،آج پھر بی ایس ایف نےبجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی،جس کی زد میں آکرپنجاب رینجرز کے2جوان اور ایک شہری زخمی اورمتعدد مویشی ہلاک ہو گئے،پنجاب رینجرز کی بھر جوابی کارروائی سے بھارتی کی گنیں خاموش ہوگئیں،علاقےکے لوگوں نےبتایاکہ بھارتی فائرنگ سے12دیہات متاثر ہوئے۔

مزید خبریں :