18 اگست ، 2014
اسلام آباد.....مختلف اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد کتنی ہے، قومی اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 342 ہے جن میں سے تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 34 ہے۔ ان میں سے 27 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے، چھ خواتین کی نشستوں پر اور ایک اقلیتی نشست پر کامیاب ہوا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 124 ہے جن میں سے 46 کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے سولہ ارکان کی ضرورت تھی جو اس نے جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کی مدد سے پوری کی۔ پنجاب اسمبلی کی 371 نشستوں میں سے تحریک انصاف کے پاس 30 نشستیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی کل 168 نشستوں میں سے تحریک انصاف کے پاس چار نشستیں تھیں، مگر اس کے ایک رکن سید حفیظ الدین کی رکنیت الیکشن ٹریبونل نے ختم کردی۔ یوں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی تین نشستیں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کی 65 نشستوں میں سے تحریک انصاف کے پاس کوئی نشست نہیں،، لیکن پی ٹی آئی نے وہاں سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔