پاکستان
18 اگست ، 2014

رات 12 بجے ڈیڈ لائن ختم، لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، طاہرالقادری

رات 12 بجے ڈیڈ لائن ختم، لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، طاہرالقادری

اسلام آباد......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وہ آج رات 12بجے ڈیڈ لائن ختم ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جب کہ آج سے ملک بھر میں دھرنے بھی شروع کیے جا رہے ہیں ۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آب پارہ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب ضرور آئے گا تا کہ جمہوریت کا فائدہ سب کو پہنچے۔علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج تمام ادارے ،قانون اور جمہوریت مفلوج ہوچکی ہے اور عدل وانصاف بھی ختم ہوگیا ہے۔ جمہوریت تب ہے جب احتساب ہو۔انہوںنے کہا کہ ایمان سے کہیئے کیا شریف برادران کا احتساب ہو سکتا ہے,ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے لوگ انقلاب کے لیے نہ نکلیں تو کیا کریں، اب مارچ اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا۔آج سے تمام شہروں میں دھرنے شروع،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ آج رات 12بجے ڈیڈ لائن کے خاتمے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :