19 اگست ، 2014
اسلام آباد......عمران کان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے کہ آج کا مارچ پرامن ، جمہوری اور آئینی ہوگا، شاہراہِ دستور کی طرف قافلے کی قیادت وہ خود کرینگے۔ان کا کہنا ہے کہ آج ہمارا پرامن مارچ شاہراہ دستور کی طرف جائے گا،مارچ کی قیادت میں خود کروں گا،ہمارا آزادی مارچ آئینی اور جمہوری ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ پیغام بھی دیا ہےکہ وہ آج شام ریڈ زون میں ضرور داخل ہوں گے۔اب سے کچھ دیر پہلے سامنے آنے والے پیغام میں عمران نے اپنے followers کو پیغام دیا ہے کہ آج ان کا پرامن مارچ شاہراہ دستور کی طرف جائے گا۔عمران نے یہ بھی کہا کہ ان کا آزادی مارچ آئینی اور جمہوری ہے۔