19 اگست ، 2014
اسلام آباد......اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین کے متعلق ایسی بات نہ کی جائے جس سے ملک کی بدنامی ہو،تمام اپوزیشن جماعتیں عمران اور طاہرالقادری سے بات کرنے کیلئے متفق ہیں ،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انتظار کریں گےکہ عمران اورطاہرالقادری کی طرف سے ملاقات کا پیغام آجائے،ہم نے رات 3بجے تک ملاقات کی کوشش کی، اور رابطے کےلئے مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔اگر کوئی ریڈ زون میں داخل ہوا تو یہ افسوس ناک ہوگا،نہ ہم کسی کو ضمانت دیں گے اور نہ حکومت کو ڈکٹیشن دیں گے۔عمران خان نے تحریری طور پر وزیرداخلہ سے معاہدہ کیا تھا،ہم سب نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ مارچ کرنےوالوں کو آنے دیں ،جس کے بعد انہیں لاہور سے نکلنے کا موقع ملا۔ہم سیات کو تصادم سے بچانا چاہتے ہیں ،امید ہے تحریک انصاف عوام کے مفاد میں استعفے نہیں دیں گے ۔