19 اگست ، 2014
راولپنڈی......شمالی وزیرستان میںدہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔پاک فوج کی کارروائیوں میں 48 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی 9 گاڑیاں اور متعد موٹرسائیکلیں بھی تباہ کردی گئیں۔ پاک فوج کی ایک اور کارروائی میں صبح 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔