پاکستان
19 اگست ، 2014

اسلام آباد ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد......وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے ریڈزون کی سیکیورٹی فوج کےحوالےکرنےکافیصلہ کرلیا ہے ،ریڈزون کی سیکیورٹی آیندہ چندگھنٹےمیں فوج سنبھال لےگی، اس بات کا اعلان وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوکوئی بھی کھیل کھیل رہا ہے پاک فوج اس کے پیچھے نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ فوج دو سے تین گھنٹوں میں سیکیورٹی سنبھال لے گی،فوج کی خدمات کےلیےباضابطہ استدعاکردی گئی ہے، آج بھی سنگین سیکیورٹی خدشات ہیں۔کچھ سفارتکاروں نےدفترخارجہ تک خدشات پہنچائےہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ انتہائی اہم اورحساس عمارتوں پرفوج تعینات ہوگی معاہدے اور آئین کا احترام نہیں،حکومت کیا کرسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ جمہوریت اور پاکستان کے مستقبل کے لیے عمران خان اور طاہرالقادری کو ایک دفعہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، مذاکرات حکومت نہیں کرے گی بلکہ عمران اور طاہرالقادری اپوزیشن ہی سے مذاکرات کر لیں،چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان سے میرا ایک تعلق ہے، اسی لئے ان کے بیانات کا جواب نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،حکومت نےسیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لانگ مارچ کی اجازت دی ۔ جس کے لئے ضلعی اتنظامیہ سے اجازت لینے کےلئے کہا۔حکومت نے فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتوں کو سیاسی راستہ اختیار کرنے دیا جائے۔تحریک انصاف نے آئینی راستہ اختیار کیے بغیرلانگ مارچ کا راستہ اختیار کیا۔شرائط پرتحریک انصاف اورعوامی تحریک کودھرنے کی اجازت دی گئی،ہم نےدھرنے کے شرکا کو سہولتیں فراہم کیں ہیں۔ہم نے کئی مرتبہ کہا کہ ہم تمام معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرینگے۔ 10 لاکھ افراد دھرنے میں شریک نہیں ہوسکے تو حکومت کچھ نہیں کرسکتی،راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری شدید تکالیف سے دو چار ہیں،حکومت 4 نہیں، 20 حلقوں کو کھولنے کیلیے تیار ہے،الیکشن ہم نے نہیں کروائے،جو ذمے دار ہیں ان کو کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں :