19 اگست ، 2014
گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں 53 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری سمیت 72 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ، یہ وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جاری کیے ۔