پاکستان
19 اگست ، 2014

کسی بھی ایڈونچر کی حمایت نہیں کی جائے گی،سینٹر رضا ربانی

کسی بھی ایڈونچر کی حمایت نہیں کی جائے گی،سینٹر رضا ربانی

اسلام آباد......سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے،کسی بھی ایڈونچر کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ قائد ایوان راجا ظفر الحق کہتے ہیں کہ حکومت اور ادارے کمزور نہیں ، سول نافرمانی ملک کے خلاف ہوتی ہے حکومت کے خلاف نہیں۔سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ نظام بچانے کے لئے پارلیمنٹ کو فعال کیا جائے اور جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے،پارلیمنٹ کو جعلی کہنا عمران خان کو زیب نہیں دیتا،تمام تر کوتاہی کے باوجود ملک میں جمہوری نظام اور آئین کی بالادستی کے لئے یک جا ہیں ۔ ۔سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق نےکہا کہ عمران خان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کر دیاایسا لگ رہا ہے کہ اسکرپٹ کسی اور نے لکھا کرانہیں بھیج دیاہے ۔ سینیٹ کا اجلاس اب جمعہ کی صبح 10 بجے ہوگا۔

مزید خبریں :