پاکستان
19 اگست ، 2014

سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے رکن حفیظ الدین کو بحال کردیا

سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے رکن حفیظ الدین کو بحال کردیا

کراچی .......سپریم کورٹ نے صوبائی حلقے پی ایس 93 پر تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ الدین کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ الدین کی کامیابی کوجماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے حفیظ الدین کی کامیابی کا نوٹی فی کیشن معطل کرتے ہوئے عبدالرزاق کو کامیاب قرار دیا تھا۔تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ الدین نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت نے صوبائی حلقے پی ایس 93 پر تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ الدین کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

مزید خبریں :