19 اگست ، 2014
اسلام آباد.......وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں،حکومت طاقت کا استعمال نہیں کرے گی،منگل کی شب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جومشکلات ہونگی اسکی ذمےداری عمران خان اورطاہرالقادری پرہوگی،ان لوگوں سےرابطہ نہیں ہورہا،دونوں اپنے فون بندکرلیےہیں،حکومت تحمل اور برداشت سے کام لے گی،بچوں اور خواتین سمیت تمام شہریوں کا تحفظ چاہتے ہیں،یہ لوگ لاشوں،خون خرابےاورفسادکی سیاست کرناچاہتےہیں،تاہم حکومت مذاکرات کیلیے تیار ہے،اگر تصادم ہوا تو عمران خان اور طاہرالقادری ذمے دار ہوں گے،دونوں رہنما ہجوم کوقابو رکھنےمیں ناکام نظر آرہےہیں،حکومت نے ہرطرح سے انکے مطالبات پورے کرنے کی کوشش کی،ہم ابھی بھی پرامن پالیسی کو برقراررکھیں گے۔