پاکستان
20 اگست ، 2014

آزادی اورانقلاب مارچ کےشرکاریڈزون میں داخل،کنٹینرز ہٹادیے

آزادی اورانقلاب مارچ کےشرکاریڈزون میں داخل،کنٹینرز ہٹادیے

اسلام آباد..... آزادی اورانقلاب مارچ کےشرکاریڈزون میں داخل ہوگئے ہیں۔آزادی اورانقلاب مارچ کےشرکاپارلیمنٹ ہاؤس کےباہرپہنچ گئے ہیں۔ادھراسلام آبادکےتمام داخلی راستےسیل کردیےگئے۔فیض آبادمیں کنٹینرلگاکرراولپنڈی سےاسلام آبادداخلےکاراستہ بندکردیاگیا۔دوسری جانب درجنوں رضاکارگارڈزنےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی گاڑی کوحصارمیں لےرکھاہے۔دھرنےکےشرکااپنا سامان لےکرمارچ کےساتھ چل رہےہیں۔اس سے قبل جب دھرنے کے شرکا یہاں پہنچے تو سریناچوک پرڈنڈالگنےسےایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔پولیس اہلکارمظاہرین کی تلخ کلامی کےدوران ناک پرڈنڈالگنےسےزخمی ہوا۔اس سے قبل دونوں مارچوں کے شرکا مل گئے،کٹر ،زنجیریں اور کانٹے سے لیس مظاہرین نے کنٹینرز ہٹادیئے،ہاتھوں میں ڈنڈے اور جھنڈے لیے کارکن پارلیمنٹ ہائوس پر دھرن دینگے۔

مزید خبریں :