پاکستان
19 اگست ، 2014

دھرنوں سے اسٹاک مارکیٹ میں 400 ارب کا نقصان ہو چکا،اسحاق ڈار

دھرنوں سے اسٹاک مارکیٹ میں 400 ارب کا نقصان ہو چکا،اسحاق ڈار

اسلام آباد.....وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی تحریک انصاف کے مطالبے پر نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق بنائی ہے، یہ ایک قومی معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے اسٹاک مارکیٹ میں 400 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ کمیٹی نے اپنے قواعد و ضوابط کی منظوری دی جس میں تحریک انصاف کی سفارشات بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کے لیے عوام سے تجاویز مانگی تھیں اور اس حوالے سے 108 تجاویز آ چکی ہیں جبکہ 88 ایس ایم ایس موصول ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے سربراہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی ، سول نافرمانی کی تحریک کو تاجر برادری نے مسترد کر دیا ہے تاہم دھرنوں کا معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔کمیٹی کا آئندہ اجلاس26 اگست کو ہو گا۔

مزید خبریں :