پاکستان
20 اگست ، 2014

اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں ،خواجہ آصف

 اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد.....وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی وقت کارروائی کر سکتی ہے ، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومتی رٹ آج بھی قائم ہے، جیسے پہلے قائم تھی، برداشت کا مظاہرہ کیا، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،حکومت کسی بھی وقت کارروائی کر سکتی ہے ، آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ہزار لوگوں کی ڈیمانڈ پر وزیراعظم کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے،انا کا کوئی مسئلہ نہیں،آئینی و قانونی حل کے لیے تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ کے آگے شرمندہ ہونے کی روایت نہیں ڈالنا چاہتے۔

مزید خبریں :