20 اگست ، 2014
اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کسی ادارے پر دھاوا بولنے کی پالیسی نہیں، ہمارے کارکن وزیراعظم ہاؤس میں داخل نہ ہوں، ان کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طاہرالقادری سےرابطہ کرکےدرخواست کرونگاکہ کارکنوں کوصبرکی تلقین کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات سے کبھی انکاری نہیں تھے، بامعنی مذاکرات کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،جب بھی مذاکرات ہوئے تو 6 مطالبات پربات کریں گے، کورکمیٹی نے مطالبات مرتب کیے ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ مذاکرات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست ہے کہ کسی عمارت میں نہیں جائیں،جہاں بیٹھے ہیں،وہیں بیٹھے رہیں۔