20 اگست ، 2014
سلام آباد.....طاہرالقادری نے پارلیمنٹ کا محاصرہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،طاہرالقادری نے مائنس ٹو فارمولا بھی پیش کر دیا ہے ان کا کہنا ہے نوازشریف اور شہبازشریف استعفیٰ دے دیں۔طاہرالقادری کایہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا،مگر حیدر عباس رضوی اور اعجاز الحق مذاکرات کے لیے حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ خود آئے۔ واضح رہے کہ طاہر القادری نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے محاصرے کا حکم دیتے ہوئے کہاتھا کہ پارلیمنٹ کی عمارت سے کوئی باہر نکلا تو ان کی لاش سے گزر کرجائے گا،اس وقت قومی اسمبلی میں اجلاس جاری تھا اور القادری نے وزیراعظم کو بھی استعفیٰ دینے تک اسمبلی سے نکلنے نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔