پاکستان
21 اگست ، 2014

پاکستان میں کسی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے،امریکا

پاکستان میں کسی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے،امریکا

واشنگٹن...........امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔امریکاپاکستان میں آئینی اورانتخابی عمل کی حمایت کرتاہے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی تقلیدہونی چاہیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نوازشریف پانچ سال کےلیےوزیراعظم منتخب ہوئےہیںان سے سےمستعفی ہونےکامطالبہ نہیں کیاجاسکتا۔امریکا پاکستان کےساتھ جمہوریت کےلیےکام کررہاہے۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکادیکھ رہاہےپاکستان میں کیاہورہاہے،فریقین کوتشددسےگریزکرناچاہیے،پاکستان کی صورت حال کوتشویش ناک قرارنہیں دیاجاسکتا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاسی ڈائیلاگ کےلیےکافی گنجائش موجود ہے،اسےپُرامن رہناچاہیے۔امریکاپاکستان میں آئینی اورانتخابی عمل کی حمایت کرتاہے۔

مزید خبریں :