پاکستان
21 اگست ، 2014

امتحان میں پاس ہوگئے تونیا پاکستان بن کر رہے گا،عمران خان

 امتحان میں پاس ہوگئے تونیا پاکستان بن کر رہے گا،عمران خان

اسلام آباد....... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں،ہم اس امتحان میں پاس ہوگئے تونیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی حکم نہ ماننے پر تبدیل کردیا ہے،حکومت نےاپنے ضمیرکی آواز سننے والے آئی جی کو تبدیل کردیا، آئی جی نے لاٹھی چارج اورگولی چلانے سے انکارکیا تو انہیں نوکری سے ہٹادیا گیا،آئی جی نے زبانی حکم ماننے سے انکاردیا تھا ۔عمران خان نے نئے آئی جی کو مخاطب کرتے ہو ئے عمران کان نے کہا نئے آئی جی میری بات غورسے سنو، جوبھی لوگوں پرگولی چلائے اس پراللہ کی لعنت ہے،اگر میرے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو میں آئی جی کو نہیں چھوڑوں گا،پولیس اہلکاروں کو بھی مخاطب کیا اور کہا پولیس والو! آپ کو آئی جی کو نہیں، اللہ کو جواب دینا ہے ،میں اور میرے کارکن قربانی کے لیے تیار ہیں،15نوجوانوں کے مستقبل کی بات کررہا ہوں ان کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں،ورنہ مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے، کوئی اور کچھ نہیں دے سکتا اور نہ ہی خرید سکتا ہے۔

مزید خبریں :