پاکستان
21 اگست ، 2014

مذاکرات کیلئے پہلےبھی تیارتھےاب بھی تیار ہیں،وزیراعظم

مذاکرات کیلئے پہلےبھی تیارتھےاب بھی تیار ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنےپرطاقت کااستعمال سوچ بھی نہیں سکتے،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کےلیےپہلےبھی تیارتھےاب بھی تیار ہیں،انہوں نے یہ بات مختلف صحافیوں اور ٹی وی اینکرزکے وفد سے ملاقات کے موقع ہر کہی۔وزیراعظم کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا عوامی تحریک اورتحریک انصاف جتنابھی بیٹھناچاہتی ہےہم ان کو بیٹھنےدینگے،دھرناچاہے جتنا بھی طویل ہو جاری رہےلیکن اس کا پُرامن حل نکالنا چاہتےہیں۔وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ مالدیپ اورسری لنکاکےصدرکادورہ ملتوی ہوچکاہے،ہم خودسربراہان مملکت کوبتاتےہیں کہ اسلام آبادمیں صورتحال صحیح نہیں،اور چین کے صدر بھی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آنے والے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں12میں سے11جماعتیں حکومت کےساتھ ہیں۔

مزید خبریں :