21 اگست ، 2014
اسلام آباد...... تحریک انصاف کے کارکنوںسے جیو نیوز کے عملے سےپھر بدتمیزی کی ہے،جیونیوز کی خاتون صحافی فرحت جاوید جو آج مسلسل تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج میں مصروف تھیں،ان پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدتمیزی کا مظاہر کیا جلسہ۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیو نیوز کی خاتون رپورٹر پرخالی بوتلیں اور ڈنڈے پھینکے ۔عمران خان کے کارکنوں نے جیو نیوز کی ڈی ایس این جی کے سسٹم کو زبردستی بند کردیا ۔ان کارکنوں کے جیو اور جنگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ صحافیوں اور خواتین سے احترام سے پیش آئیں لیکن کارکنوں نے ایک بار پھر ان کی اس درخواست کو نظرانداز کیا ہے ۔